شوپیان میں شہری کا اغوا کے بعد قتل

لاش ترکہ وانگام علاقے سے برآمد کی گئی

شوپیان: جنوبی کشمیر کے شوپیان میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شہری کو اغوا کے بعد قتل کیا،جس کی لاش کو ترک وانگام نامی علاقے سے بدھ کے روز برآمد کی گئی۔

کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے پنجورہ نامی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو گزشتہ دنوں نا معلوم بندوق برداروں نے اغواکیا اور بدھ کے روز مذکورہ شخص کی لاش کو ترکہ وانگام کے مقام پر چھوڑ دی گئی۔

پولیس کے ایک افسر نے مہلوک شہری کی شناخت طاریق احمد پال کے طور کی ہے اور بتایا کہ مذکورہ شہری کے مکان میں گزشتہ دنوں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی تھی جس میں شہری کا رہائشی مکان مکمل طور تباہ ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا شہری پر تشدد کے نشانات موجود تھے،جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی موت ٹارچرکر کے کی گئی۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں