ضلع پلوامہ میں کورونا کی قہر سامانیاں

ایک ہلاک،190افراد مثبت،15شفا یاب

شوپیان: ضلع پلوامہ میں اب تک 190افرادکے ٹسٹ مثبت آئے ہیں جن میں ایک شہری ہوفت ہوا ہے جبکہ15دیگر صحت یاب ہوئے ہیں۔اس دوران پورے علاقے ضلع میں منگل کی شام تک1024افراد کو قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا تھا۔ادھر ضلع کیکل تعداد میں 60کے قریب افراد ترال قصبے سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 2صحت یاب ہوئے ہیں۔

کشمیر نیوز سروس (کے این ایس)کے مطابق جنوبی کشمیرکے ضلع پلوامہ میں منگل کی شام تک کل190افراد عالمگیری وباء کورونا وائرس میں متاثر ہوئے ہیں،جن میں ایک پانپور قصبے سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی موت واقع ہوئی ہے، جسکو اپنے افراد خانہ کے سامنے کورونا وائرس کے لئے جاری کئے گئے ضوابط کے تحت سپرد لحد کیا گیا ہے۔

جبکہ پلوامہ میں 15 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جن میں 2کو پہلے ہی چھٹی دی گئی ہے اور دیگر افراد کو بھی چھٹی دی جا رہی ہے۔ ضلع میں تعینات محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا اس وقت پلوامہ کے مختلف علاقوں میں قائم قرنطین مراکز میں کل1024افراد ہیں۔ذرائع نے بتایا ضلع میں باہر سے لائے گئے افراد کے بعد اب یہ وائرس تیزی کے ساتھ پھیلا جا رہا ہے جس پر قابو پانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔دستیاب اعداد شمار کے مطابق کے میڈیکل بلاک ترال میں 61افراد کے ٹسٹ مثبت آئے ہیں،جن میں 5صحت یاب ہوئے ہیں۔ جبکہ متعدد گاؤں اور محلوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

ادھر ترال کے مین قصبہ ترال پائین کے بدرو محلہ میں گزشتہ دنوں ایک درج کے قریب افراد کے ٹسٹ مثبت آنے کے بعد محلے کے درجن بھر افراد کو قرنطین مرکز منتقل کیا گیا ہے جہاں انہوں نے سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایت کر کے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر کے علاقے کے میڈیا افراد کو روانہ کیا ہے۔اس دوران مقامی سیول سوسیٹی اور سٹیزنز کونسل ترال نے معاملہ انتظامیہکی نوٹس میں لایا جہاں انہوں نے بعد میں شکایت کا زالہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں