اجے پنڈتا کی ہلاکت: نیشنل کانفرنس اقلیتی سیل کی مذمت

جموں: نیشنل کانفرنس کی اقلیتی سیل نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں سرپنچ اجے پنڈتا کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ایک غیر انسانی اقدام قرار دیا ہے۔

کے این ایس کے مطابق پارٹی کی اقلیتی سیل کے لیڈران بی ایل بٹ(سابق ایم ایل سی)، ایم کے یوگی، شیخ آمنہ، بال کرشن بٹ، وید لعل پنڈتا، موہن لعل پنڈتا، رمیش بھارتی، پی ایل تلاشی، ٹی کے کول، شادی لعل ٹکو، پنکی بٹ، راجندر دھر، ماسٹر روشن لعل، اشونی بٹ، بٹو جی، ینو بٹ اور سوبن پنڈتا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اجے پنڈتا کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور حقائق کو عوام کے سامنے لانے اور قتل ناحق کے ملوثین کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

انہوں نے مہلوک سرپنچ کے پسماندگان کے بھر پور مالی امداد کی اپیل کی اور اُس کے اہل خانہ میں کسی کو سرکاری نوکری دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ اقلیتی سیل کے لیڈران نے عوامی نمائندوں کو سیکورٹی دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ پارٹی کے اقلیتی سیل کے لیڈر ایم کے یوگی نے آنجہانی کے آخری رسومات میں بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں