کولگام میں انکاؤنٹر جاری، دو عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع

موصول اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں دو عسکرت ہسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، انکاؤنٹر جاری ہے۔

جموں وکشمیر کے کولگام نپورہ علاقہ میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس نے بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کاروائی کی جا رہی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ ضلع کولگام کے دیوسر گنورہ علاقہ کو سکیورٹی فورسز نے اس وقت محاصرہ میں لے لیا جب انہیں وہاں پر عسکریت پسندوں کے موجود ہونے کی مصدقہ اطلاع ملی۔

سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں تلاشی شروع کی جس کے بعد دونوں جانب سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا۔اس درمیان دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے، علاقہ میں مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔ جس میں 19 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس مشترکہ طور پر حصہ لے رہی ہیں۔
(ای ٹی وی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں