کہا’بار بار ایک ہی کام کرنا اور الگ نتیجے کی امید کرناسنکی پن‘
سرینگر:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک میں کورونا کے مسلسل بڑھ رہے معاملوں کے سلسلے میں کسی نامعلوم مفکر کی مثال کے ساتھ سنیچر کو مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار ایک ہی طریقہ استعمال کر کے اس کے الگ الگ نتیجوں کی امید کرنا سنکی پن ہے۔
راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ’بار بار ایک ہی کام کرنا اور اس میں بھی الگ نتیجے کی امید کرنا ایک سنک ہی ہے: نامعلوم۔‘اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے لاک ڈاؤن کے چاروں مراحل میں کورونا کے مسلسل بڑھے کیسز کو گراف کی شکل میں بھی پوسٹ کیا ہے۔ اس گراف سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ہر لاک ڈاؤن میں متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے کورونا بحران کے سلسلے میں مودی حکومت کو جمعہ کے روز بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’ہندوستان ایک غلط دوڑ جیتنے کے راستے پر بڑھ رہا ہے،یہ گھمنڈ اور نا اہلیت کے خطرناک مرکب کے نتیجے میں پیدا ہوا خطرناک سانحہ ہے۔‘