پاکستان نے جاسوسی کے الزام میں بانڈی پورہ گریز کے 2 نوجوان کئےگرفتار، ویڈیو ہوا وائرل

پاکستان نے بانڈی پورہ کے گریز علاقے کے دو نوجوانوں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

محمد سعید بیگ

کشمیر: پاکستان (pakistan) نے بانڈی پورہ کے گریز علاقے کے دو نوجوانوں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار (accused arrested)کیا ہے۔ گرفتار کئے گئے دونوں نوجوانوں کا تعلق بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز کے اچھورہ گاوں سےہے جو کہ پاکستانی سرحد سے صرف چندکلو میٹر کی دوری پر واقع ہے ادھر گرفتار کئے گئے۔

نوجوانوں کو پاکستانی میڈیا کے سامنے پیش کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوا ہے جب کہ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کے اہل خانہ نے پاکستانی فوج کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئےکہا کہ گرفتار کئے گئے نوجوان بے گناہ ہیں اور دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کو ان کی رہائی کےلئے اقدامات کرنے چاہئے۔

گرفتار کئے گئے نوجوانوں کے نام فیروز احمد لون اور نور محمد بتائے جارہے ہیں فیروز احمد کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ 14 نومبر دو ہزار اٹھارہ سے لاپتہ تھے اور اس گمشدگی کے حوالے سے پولیس سٹیشن گریز میں رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی جب کہ دوسرے نوجوان نور محمد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ بیس سال پہلے اس کے والدین فوت ہوچکے ہیں اور نور محمد گھرکی گاڈی چلانے کے لئے اکثر دوسرے علاقوں میں مزدوری کے لیے جاتا تھا۔

نور محمد کے اہل خانہ کے مطابق وہ دو ہزار پندرہ سے لاپتہ تھا گرفتار کئے گئے دو نوجوانوں کے ایل خانہ نے آج ویڈیو جاری کرکے دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم سے اپیل کی کہ انسانی بنیادوں پر دونوں نوجوانوں کو رہا کیا جائے۔

تاہم اہل خانہ کے مطابق وہ اس بات سے بلکل بے خبر ہیں کہ یہ دونوں نوجوان کیسے پاکستان (pakistan) پہنچ گئے اور کہی سال قبل لاپتہ ہونے کے بعد انھیں آج کیسے گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا (نیوز 18 اردو)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں