ممتاز صحافی سیدشجاعت بخاری کی دوسری برسی

اہلخانہ،عزیز واقارب،سیاسی،سماجی،مذہبی تنظیموں اور صحافتی برداری نے کیا یاد

سرینگر:ممتاز صحافی سید شجاعت بخاری کی دوسری برسی پر متعدد سیا سی سماجی، صحا فتی اور مذ ہبی انجمنوں کی طرف سے مرحوم صحافی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ اگر چہ موجودہ حالات کے پیش نظر کوئی تقریب منعقد نہیں ہوئی ہے،تاہم مقتول صحافی کو ہر ایک نے یاد کیا۔

اس دوران سوشل میڈیا پر بہادر صحافی کی صحافتی خدمات اور خداد صلاحیتوں کاخوب چرچا کیا گیا اورموحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔کشمیر نیو زسروس (کے این ایس) کے مطابق معروف صحافی، دانشور اور ادیب مرحوم سید شجاعت بخاری کو دوسری برسی پرانہیں عالمی سطح پر کام کر رہے صحافیوں،سیاسی رہمناؤں کے علاوہ زندگی کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے انہیں یاد کر کے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اس دوران نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) اور نائب صدر عمر عبداللہ نے خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک قابل قدر صحافی تھے اور صحافتی میدان میں خداداد صلاحیتوں سے مالا مال تھے۔ اْنہوں نے کہا کہ مرحوم نے روزنامہ رائزنگ کشمیر کے ذریعے کشمیری عوام کے مشکلات اور مسائل اْجاگر کرنے میں جو رول ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔شجاعت بخاری ہندوستان اور پاکستان کی دوستی کو مضبوط بنانے اور کشمیری عوام کے مسائل کو اْجاگر کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا اور احساس محرومی کے شکار غریب لوگوں کے حالات کو اپنے روزنامہ میں اشاعت کرکے اْن کا ازالہ کرانے میں بھی کلیدی رول ادا کیا۔

شجاعت بخاری نے انگریزی روزنامہ رائزنگ کشمیرکے علاوہ اردو روزنامہ بلند کشمیر اور کائشر روزنامہ سنگرمال کے ذریعے بھی صحافتی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ اردو اور کشمیری زبانوں کی بے لوث خدمت کی۔ دونوں لیڈران نے کہاکہ شہید شجاعت بخاری نے کشمیری زبان، کشمیری تہذیب و تمدن کی شان بحال کرنے اور نئی روح پھونکنے کا بیڑا اْٹھایاتھا۔

ادھر متعدد سیاسی اور سماجی پارٹیوں نے مرحوم صحافی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی ہے۔انجمن اردوصحافت جموں وکشمیرنے سینئرصحافی مرحوم شجاعت بخاری کوانکی پہلی برسی پرشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔اگر چہ موجودہ لاک ڈون کے نتیجے میں برسی پر کوئی خاص تقریب منعقد نہیں سکی ہے تاہم مرحوم کو دنیاں کے کونے کونے میں ان کی دوسری برسی پر صحافیوں اور دانشوروں نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ادھر جنرلسٹ ایسو سی ایشن نے سید شجاعت بخاری کی دوسری برسی پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی ہے۔ایسوسی ایشن کے ترجمان سید اعجاز نے بتایا امسال سال مرحوم صحافی کی دسری برسی پر ایک سمنار کا منصوبہ تھا تاہم موجودہ وباء کے پیش نظر ایسا ممکن نہیں ہو سکا ہے۔اس دوران کشمیر کے متعدد صحافتی ادروں نے بھی شجاعت بحاری خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں