سرینگر: جنوبی کشمیر کے قصبہ اونتی پورہ کے گھاٹ ٹکنہ علاقے میں ایک دکان میں گیس سلنڈر زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ہے،جس کے نتیجے میں دکاندار ہلاک،جبکہ دیگر 3افراد زخمی ہوئے،جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق جنوبی کے کشمیرگھاٹ اونتی پورہ میں اتوار کے روز اس وقت خوف دہشت ما حول پیدا ہوا جب علاقے میں ایک دکان سے گیس سلنڈرایک زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا ہے،جس کے نتیجے میں دکاندار موقعے پر ہی جاں بحق ہوا،جبکہ دیگر3افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں،جن کو فوری طور پہلے نذدیکی بعد میں سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا محمد اسمائیل وانی ولد عبد السلام وانی ساکن ٹکنہ نامی دکاندار اپنے ولڈنگ دکان میں کام کررہا تھا جس دوران دکان میں موجوگیس سلنڈرزور دارد دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی ہے، جس کے نتیجے میں مزکورہ دکاندار اور یہاں موجوددیگر3افراد زخمی ہوئے۔
جن کوفوری طور ندیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں محمد اسمائیل وانی ساکن گھاٹ ٹکنہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ بیٹھا،جبکہ باقی افراد کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے پولیس نے زخمی افراد کی شناخت تاریق احمد وانی،فاروق احمدڈار،منظور احمد ڈارکے طور کی ہے۔ پولیس نے واقعے کے بعد علاقے میں پہنچ کر اس حادثے کے حوالے سے ایک کیس درج کر مزید تحقیقات شروع کی ہے۔