پونچھ سیکٹر میں حدمتارکہ پر پھر فائرنگ اور گولہ باری، فوجی اہلکار ہلاک 2 زخمی

سرحدی علاقوں میں شدیدخوف و دہشت،عوام پریشان

سرینگر:صوبہ جموں کے پونچھ سیکٹر میں ہند و پاک افواج کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں ہندوستانی فوج کاا یک اہلکار ہلاک جبکہ دیگر دو اہلکار زخمی ہوئے۔فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں سخت خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا اور نذدیکی علاقے کے لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے ہیں۔

کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق صوبہ جموں کے پونچھ سیکٹر میں ہند پاک افواج کے درمیان گولیوں کے تبادلے میں ہندوستانی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دیگر 2زخمی ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے اتوار کو بتایاجموں۔

کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے صبح سے ہی فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ہندوستانی فوج کا ایک اہلکارہلاک ہوا ہے جبکہ دیگر دو جوان شدید طور سے زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمی جوانوں کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا پاکستان کی طرف سے مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔جانکاری کے مطابق پاکستان کی طرف سے صبح سے ہی پونچھ ضلع کے کرنی سیکٹر کے شاہ پور کے پاس ایل او سی پر فائرنگ کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ہندستانی ٹھکانوں پر مورٹار سے بھی حملہ کیا گیا ہے۔

ہندستانی فوج بھی پاکستان کی ہر گولی کا جواب دے رہی ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایاپاکستان کی جانب سے مسلسل دوسرے دن جموں۔کشمیر پونچھ ضلع میں لائن آف کٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جارہی ہے۔

علاقے میں جمعے کو قصبہ اور کیرنی سیکٹر میں گولی باری ہوئی۔ اس دوران ہندستانی احاطے میں مورٹار سے گولے داغے گئے ہیں۔ ہندستانی فوج نے اس کا منھ توڑ جواب بھی ے رہی ہے۔

جمعے کو ہوئی فائرنگ میں پاکستان کی گولی باری میں ایک 40سالہ خاتون کی موت واقع ہوئی تھی۔ساتھ ہی سیکڑوں لوگ ایل او سی سے متصل علاقوں میں واقع گاؤں میں اپنے گھر خالی کرکے محفوظ مقام پر چلے گئے ہیں۔یاد رہے کہ ہندستان کی حاجی پیر، نیلم ویلی اور پونچھ کے اس پار زبردست جوابی کارروائی جاری ہے۔

گزشتہ رات منکوٹ سیکٹر اور مینڈھر میں پاک فوج نے منی آڑتیلری کا استعمال کرکے گولے داغے تھے جس کا جواب ہندستانی فوج دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں