بروقت مالی پیکیج کا اعلان وقت کی اہم ضرورت: نیشنل کانفرنس
سرینگر: نیشنل کانفرنس نے وادی کے ٹرانسپورٹروں کی حالت زار پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ اس طبقہ کی راحت رسانی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور فوری طور پر مالی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔
کے این ایس کے مطابق پارٹی کے اراکین پارلیمان محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وادی کے ٹرانسپورٹوں کی مالی بدحالی کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ طبقہ لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر ہو اہے کیونکہ یہ طبقہ 5اگست کے بعد مشکل سے ہی کام کرسکا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ گذشتہ10ماہ کے دوران یہاں کا ٹرانسپورٹ سیکٹر بری طرح متاثر ہوا۔ گاڑی مالکان بینکوں کی قسطیں ادا کرنے سے قاصر ہے اور بہت سارے ڈرائیور ایسے ہیں جنہوں نے اپنی گاڑیاں بھیچ ڈالی بنکوں کی قسطیں تو دور کی بات ٹرانسپورٹ سے وابستہ بہت سارے لوگ اپنے کنبوں کی کفالت کرنے کی حالت میں بھی نہیں ہے۔
دونوں لیڈران نے مرکزی حکومت اور ریاستی انتظامیہ پر زور دیا کہ ٹرانسپوٹروں کیلئے مالی پیکیج کا اعلان کیا جائے اور قرضہ جات ادا کرنے کی مدت میں توسیع کے علاوہ ٹول ٹیکس اور پرمٹ ٹیکس عاف کیا جائے۔
دونوں لیڈران نے ساتھ ہی بھی کہا کہ یہ مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مرکزی حکومت کو یہاں کے تاجر، ٹرانسپوٹروں، صنعت کاروں اور دیگر طبقوں کو ہوئے نقصان کی برپائی کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کرنے کیلئے قائل کرے۔
انہوں نے کہا کہ محض اعداد و شمار کی ہیرا پھیری سے تاجر طبقہ کو راحت نہیں پہنچ سکتی ہے اس کیلئے ٹھوس اور خلوث پر مبنی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ادھر نیشنل کانفرنس کے محبوس صدرِ صوبہ کشمیر ناصر اسلم وانی نے پارٹی کے دیرینہ رکن اور سابق بلاک صدر امیرا کدل حاجی عبدالرحمن گنائی کی برسی پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات ادا کئے۔ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ناصر اسلم وانی نے کہا کہ مرحوم گنائی صاحب کو آج ہی دن شہید کیا گیا تھا۔
مرحوم کی پارٹی کیساتھ آخری دم تک وابستگی رہی اور اس دوران انہوں نے پارٹی کی مضبوطی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے ناقابل فراموش کام کیا۔ پارٹی کے بلاک صدر امیرا کدل رفیق احمد الائی مرحوم کی برسی پر اُن کے گھر گئی اور اُن کے پسماندگان کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور اُن کو خراج عقیدت پیش کیا۔