جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔
کشمیر زون پولیس کے مطابق تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شوپیان کے ترکونگام علاقے میں عسکریت پسندون کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی تھی۔
تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد دوطرفہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔خبر لکھے جانے تک علاقے میں تصادم جاری ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے(ای ٹی وی)