حزب المجاہدین جنگجوسرپنچ کی ہلاکت میں ملوث،منشیات کا پیسہ جنگجو فنڈنگ کا ذریعہ
سرینگر: انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) وجے کمار نے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ترکہ وانگام شوپیان میں تازہ جھڑپ میں مارے گئے 3 جنگجوؤں کی ہلاکت کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر میں جنگجوئیت کا تقریباًصفایا ہوا ہے اور اب شمالی کشمیر پر توجہ مرکوز رہے گی۔
کے این ایس کے مطابق سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا ہے۔وجے کمار نے بتایا حزب المجاہدین سرپنچ کی ہلاکت میں ملوث تھے۔انہوں نے بتایا جنگجوؤں کی فنڈنگ نارکو ڈگس ایک ذریعہ ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) وجے کمار نے منگلوار کے روز جنوبی کشمیر کے ترکہ وانگام شوپیان میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہوئی تصادم آرائی میں 3حزب جنگجوکی ہلاکت کے بعد پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ایک پریس کانفرنس بلائی ہے۔
اس دوران انہوں نے میڈیانمائندوں کو بتایا کہ جنوبی کشمیر میں منگل کے روز ہوئی جھڑپ میں مارے گئے 3حزب جنگجوکی ہلاکت کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر میں جنگجوئیت کا تقریباً صفایاہواہے۔وجے کمار نے بتایا مزکورہ آپریشن کو سرینگر پولیس کی جانب سے علاقے میں جنگجوؤں کی موجود گی کے حوالئے سے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد عمل میں لایا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن میں ت3عسکریت پسند مارے گئے ہیں اور ان کے دعوے کرنے والے کسی بھی خاندان سے ان کی شناخت کی درخواست کی گئی ہے اور طریقہ کار کے مطابق تدفین بارہمولہ میں کی جائے گی۔آئی جی پی نے بتایا اس جھڑپ میں فورسز کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
اس دوران پریس کانفرنس میں فوج اور سی آر پی ایف کے دو مزید افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے بتایاجنوبی کشمیر میں تقریباً جنگجوؤئیت کا تقریباًصفایا ہوا ہے، جو یہاں آخری پڑا پر ہے اور اب دوسرے مہینے میں توجہ شمالی کشمیرپر مرکوزکی جارہی ہے۔انہوں نے کہایہاں سرگرم جنگجوؤں کو اسلحہ کی کمی نہیں ہے۔وجے کمار نے میڈیا کو بتایا انہوں نیسال رواں میں تاحال25اے کے سنتالیس رائفلیں برآمد کر لی ہیں۔
ایک سوال جو”آڈیو کلپ کے بارے میں پوچھا گیا جس میں عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے والے ایک نوجوان نے دعوی کیا کہ اسے بندوق اٹھانے پر مجبور کیا گیا۔“کے بارے میں ’آئی جی پی نے بتایا کہ اس نوجوان کا جماعت اسلامی کا پس منظر ہے اور اس کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کی گئیں اور وہ بے بنیاد پائے گئے۔حال ہی میں جنوبی کشمیر میں جاں بحق ہونے والے سرپنچ کے بارے میں پوچھے جانے پر، آئی جی پی نے بتایا کہ حزب اس واقعے میں ملوث تھی،انہوں نے بتایا عینی شاہدین نے تصدیق کی ہے کہ دو عسکریت پسندوں کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے جو قتل میں ملوث تھے جبکہ فارنسک رپورٹ کا انتظار ہے گا،جس کے بارے میں مطلو کیا جائے گا۔
بمئی سوپور واقعے پرانہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے ایک خاتون سرپنچ کو اغوا کیا تھا، جس نے اس کی ویڈیو بھی بنائی تھی ، انہوں نے مزید کہااس واقعے میں ایک عسکریت پسند کی شناخت ولید اور ایک مقامی شخص اس واقعے میں ملوث ہے۔آئی جی پی نے بتایا ہم نے اس خاتون اور اسکے خاوند جو پنچ ہے وارڑ کاہے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا،اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔میڈیا نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے آئی جی پی نے بتایا ہم ان کو سیکورٹی فراہم کریں گے جن کو ڈر ہے۔حالیہ نارکو ماڈول کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے بتایاگرہ بڑا ہے اور امید ہے مزید گرفتاریاں بہت جلد عمل میں لی جا ئیں گی۔انہوں نے بتایا گرفتار افراد پہلے ہی ساڑے تین کروڑ روپے جنگجوؤں تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔آئی جی پی کشمیر نے بتایا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتار عنقریب متوقع ہے۔