سرینگر میئر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ
نیشنل کانفرنس کے4کونسلر پارٹی رُکنیت سے خار ج،کانگریس ووٹنگ عمل سے رہا دور
سرینگر:سرینگر میونسپل کانفرنس کے کونسل ہال میں منگلوار کو میئر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہوئی،جس دوران سابق میئر جنید متو کے خلاف 42ووٹ پڑے۔ووٹنگ عمل کے فور اً بعد نیشنل کانفرنس نے4کونسلروں کو پارٹی رُکنیت سے خار ج کیا جبکہ کانگریس پارٹی مکمل طور پر ووٹنگ عمل سے دور رہا۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق سابق ایس ایم سی کے ڈپٹی میئرشیخ عمران سرینگر میونسپل کارپوریشن کے نئے مئیر منتخب ہوئے ہیں جبکہ سابق مئیر جنید عظیم متو کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے بعدعہدے سے ہٹالیا گیا ہے۔اس دوران اس حوالے سے باضابطہ طور ووٹنگ ہوئی ہوئی ہے جس میں جنید کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے دوران جنید کیخلاف42ووٹ پڑے۔
جنید عظیم متو کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کے عہدے سے منگلوار کے روز ہٹا لیا گیا ہے،جبکہ شیخ عمران اب سرینگر میونسپل کارپوریشن کے مئیر منتخب ہوئے ہیں۔کانگریس ووٹنگ عمل سے دور رہا۔اطلاعات کے مطابق جنید متو کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے دوران جنید کیخلاف42ووٹ پڑے۔جنید متو، نے پیپلز کانفرنس کے اْمیدوار کی حیثیت سے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر کا انتخاب جیتا تھا۔انہوں نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی ہار تسلیم کی۔
اْن کا کہنا تھا ”میرے خلاف42ووٹ پڑے جبکہ70رکنی ایس ایم سی میں کانگریس کے ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔“یاد رہے کہ جنید کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کچھ روز قبل پیش کی گئی تھی جس پر ووٹنگ آج طے تھی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں کے درمیان ابتدائی طور بہتر تال میل اور تعلقات نہیں تھے جس دوران دونوں ایک دوسرے پر سخت الزمات لگانے کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہے ہیں۔ ادھرجموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں پارٹی سے وابستہ سرینگر میونسپلٹی کے4کونسلروں کو بنیادی رکنیت سے خارج کردیا ہے۔
پارٹی ترجمان عمران نبی ڈار کے ایک بیان کے مطابق نیشنل کانفرنس نے سرینگر میونسپلٹی میں عدم اعتماد کی تحریک میں شریک نہ ہونے کا اعلان کیا تھا اور پارٹی سے وابستہ کونسلروں کو غیر حاضر رہنے کی ہدایت دی تھی۔ تاہم 11کونسلروں میں سے 4نے عدم اعتماد کی تحریک میں حصہ لیا اور اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ پارٹی نے اس نظم شکنی پر جی این صوفی، نیلوفر، دانش بٹ اور ماجد شہلو نامی4کونسلروں کو نیشنل کانفرنس کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیاہے۔ یاد رہے کہ ان کونسلروں نے آزادانہ طور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا تھا اور بعد میں نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی تھی۔