ٹنگڈار سیکٹر میں ایل او سی پر آر پار گولہ باری

لوگوں میں کوخوف و دہزاس،کوئی نقصان نہیں ہوا

سرینگر:اوڑی کے حاجی پیر سیکٹر میں ایل او سی پر آتشی گولہ باری کے بعد شمالی کشمیر کے سرحدی تحصیل ٹنگڈار لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی افوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

گولہ باری کے دوران یہاں آبادی والے علاقوں میں سخت خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا،جس دوران مقامی آبادی گھروں میں سہم ہو کر رہ گی ہے۔

کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پونچھ اور حاجی پیر اوڑی سیکٹر میں گزشتہ دوں کی گولہ باری کے بعد منگل کی صبح شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی افوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا شدید گولہ باری کے نتیجے میں مزکورہ علاقے کی آبادی گھروں میں سہم ہو کر رہ گئی اور کوئی بھی گھروں سے باہر آنے میں ڈر اور کوف محسوص کررہا تھا،آبادی کا کہنا ہے سرحدی تناو کے پیش نظر یہاں رہائش پزیر آبادی شدید نقصان سے دو چار ہورہی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹنگڈار سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی۔

دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے ٹنگڈار سیکٹر میں ایل او سی پر بلا کسی اشتعال کے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور دوسرے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی جس کا بھارتی افواج نے مؤثر جواب دیا۔انہوں نے کہا اس گولہ باری میں کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں