کمشنر سیکریٹری کا عہدہ دینے پر مبارکباد ا
دیرینہ مطالبات حل ہونگے/ کالج کنٹریکچول لیکچرار
سرینگر: جموں و کشمیر گورنمنٹ کی جانب سے ایک حکم نامہ جا ری کر تے ہوئے طلعت پرویز رو حیلہ کو کمشنر سیکریٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم تعینات کیا ہے۔
جموں و کشمیر کالج کنٹریکچول ٹیچر س ایسو سی ایشن نے طلعت پرویز کو کمشنر سیکریٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم تعینات ہو نے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ کالج کنٹریکچول لیکچراروں کی دیرینہ مطالبات حل کریں گے۔ کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق جموں و کشمیر کی گورنمنٹ کی جانب سے ایک آرڈرزیرنمبر646/JK(GAD)2020تاریخ15جون جا ری کر تے ہوئے سیکریٹری محکمہ تعلیم طلعت پرویز روحیلہ کو کمشنر سیکریٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم تعینات کیا ہے۔
ادھر جموں و کشمیر کالج کنٹریکچول ٹیچرس ایسو سی ایشن کشمیر ونگ کے صدر ڈاکٹر فیاض احمد اور ایسو سی ایشن کے کور گروپ ممبر ڈاکٹر یوسف ننگرو نے طلعت پرویز کو کمشنر سیکریٹری اعلیٰ تعلیم کا عہدہ دینے پر انہیں مبارکباد دی۔
نمائندے تنہا ایاز کے مطابق جموں و کشمیر کالج کنٹریکچول ٹیچر س ایسو سی ایشن کی طرف سے ایک تحریری بیان جا ری کر تے ہوئے مذکورہ افسر کو کمشنر سیکریٹری کا عہدہ دینے پر کالج لیکچرارس نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ کمشنر سیکریٹری کالج کنٹریکچول لیکچراروں کی مسائل کی طرف توجہ دیں گے۔
اس دوران ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فیاض احمد اور ایسو سی ایشن کے کور گروپ ممبر ڈاکٹر یوسف ننگرو نے نمائندے کے ساتھ بات کر تے ہوئے کہاکہ کئی بار کالج کنٹریکچول لیکچرار طلعت پرویز سے ملاقات کی ہے اور ہم نے دیکھا ہے کہ وہ نرم دل کے ہے اورغور سے بات سنتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کالج کنٹریکچول لیکچراروں کی کئی مطالبات ہے اور اب ہم پُر امید ہے کہ طلعت پرویز صاحب ہمارے دیرینہ مطالبات حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے تمام کالج کنٹریکچول لیکچرار انہیں کمشنر سیکریٹری کی تعینات ہونے پردل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں۔