جموں وکشمیر کے قصبہ پلوامہ کے پریچھو علاقے سے تعلق رکھنے والا چوتھی جماعت کا طالب علم عرفات محمد بٹ گذشتہ کچھ ماہ سے RAP STAR بن گیا ہے۔ کووڈ-19 سے پیدا شدہ صورتحال سے عام زندگی مفلوج ہونے پر عرفات نے RAP STAR بننے کا شوق پورا کردیا۔
پلوامہ: جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کا 9 سالہ عرفات کم عمر rap star کورونا وائرس کے سبب جہاں لاک ڈاون سے پوری دُنیا میں زندگی کا نظام درہم برہم ہوکررہ گیا ہے۔ تعلیمی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ تاہم وہاں اس دوران کُچھ ایسے بھی لوگ ہیں، جنہوں نے اپنے ہُنر سے لوگوں کو اپنی طرف مائل کردیا ہے۔ وہیں اپنی صلاحیت کو بھی اُبھارا ہے۔
ایسا ہی ایک 9 سالہ لڑکا ہے جوکہ لاک ڈاون کے دوران RAP STAR بن گیا ہے، جس کے مختلف ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئے ہیں۔ آج کل سوشل میڈیا پر 9 سالہ عرفات احمد بٹ کے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی عام ہوا ہے۔ قصبہ پلوامہ کے پریچھو علاقے سے تعلق رکھنے والا چوتھی جماعت کا طالب علم عرفات محمد بٹ گُذشتہ کچھ ماہ سے RAP STAR بن گیا ہے۔ کووڈ-19 سے پیدا شدہ صورتحال سے عام زندگی مفلوج ہونے پر عرفات نے RAP STAR بننے کا شوق پورا کردیا۔
عرفات احمد بٹ نے پہلے خود ہی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر UPLOAD کئے، جس کے بعد گھروالوں کی مدد سے عرفات احمد بٹ نے ضلع پلوامہ کے مختلف مقامات پر ویڈیو شوٹ کئے۔ 9 سالہ عرفات کا کہنا ہے کہ اُس نے ٹی وی پر RAP STAR دیکھ کر اُسے کافی شوق تھا، لیکن وقت نہ ملنے سے وہ اپنے شوق پورا نہ کرسکا۔ تاہم گُذشتہ کُچھ ماہ سے چل رہے لاک ڈاون کے دوران عرفات احمد بٹ نے اس وقت کا پورا فایدہ اُٹھاکر اپنی صلاحت کو اُبھارا ہے۔(نیوز 18 اردو)