نالہ سندھ سے خاتون کی لاش برآمد

سرینگر: وسطی کشمیر کے گاندر بل ضلع کے کنگن علاقے میں ایک خاتوں کی لاش نالہ سندھ سے برآمد کر لی ہے ۔ اس دوران پولیس ننے لاش کو اپنے تحویل میں لینے کے بعد ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔

کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس )کے مطابق شمالی کشمیر وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں منگل کونالہ سندھ سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

پولیس نے بتایا انہیں منگلوار کے صبح مقامی لوگوں نے مطلع کیا کہ نجون کنگن میں لوگوں نے نالہ سندھ میں ایک خاتون کی لاش دیکھی ،جس کے بعد انہوں نے فوری طور کنگن پولیس کو مطلع کیا ۔

پولیس نے جائے موقع پر جاکر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ۔ تاہم فوری طور پر لاش کی شناخت نہیں ہو ہے پولیس نےواقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں