نوجوان صحافی رمیض مخدومی کوصدمئہ عظیم ، والدہ انتقال کرگئیں ،صحافتی برادری کا اظہار رنج وغم

سرینگر: نوجوان صحافی رمیض مخدومی کی والدہ انتقال کرگئیں ۔ ایوان صحافت کشمیر سمیت جملہ صحافتی برداری نے نوجوان صحافی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق نوجوان صحافی ،تجزیہ نگار اور ینگ جرنسلٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری ،رمیض مخدومی کی والدہ بدھ کو انتقال کرگئیں ۔

ایوان صحافت کشمیر (کشمیر پریس کلب )کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کلب کے ممبر رمیض مخدو می کی والدہ بدھ کو انتقال کرگئیں ۔ انہوں نے کہا کہ رمیض مخدومی کی والدہ کے انتقال پر کے پی سی منیجمنٹ رمیض مخدو می اور غمزدہ خاندان کیساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعلی رمیض مخدو می اور دیگر پسماند گان کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے توفیق عطا کرے ۔

ادھرانجمن اردو صحافت کے ترجمان نے بھی نوجوان صحافی رمیض مخدو می کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے رمیض مخدومی اور غمزدہ خاندان کیساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت کی ۔ جموں وکشمیر ایڈریس فورم نے بھی نوجوان صحافی رمیض مخدومی کی والدہ کے انتقال کر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ فورم کے ترجمان نے بتایا کہ اس صدمہ عظیم میں فو رم رمیض مخدو می کے برابر شریک ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں