وزیر دفاع راجناتھ سنگھ لداخ پہنچے

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ لداخ اور جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر پہنچے لداخ پہنچے۔ اس دوران راج ناتھ سنگھ سرحد پر تعینات فوجیوں سے بات کریں گے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھارت چین سرحد تنازعہ کے درمیان دو روزہ دورے پر لداخ پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران وہ جموں و کشمیر کا بھی دورہ کریں گے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کے ذریعے معلومات دیں۔

وزیر دفاع کے دورے میں آرمی چیف جنرل ایم ایم نراوانے اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی ان کے ساتھ ہیں۔

معلومات کے مطابق وہ آج لداخ اور کل جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ سرحد پر تعینات فوجیوں سے بات کریں گے اور سرحد پر حالیہ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
(ای ٹی وی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں