وادی کے نامور ماہر نفسیات ڈاکٹرعبدالماجد انٹرنیشنل سطح کے webinar میں

وادی کے نامور ماہر نفسیات ڈاکٹر عبدالماجد جوکہ سکمز میڈیکل کالج سے وابستہ ہیں 25 جولائی کو ایک بین الاقوامی سطح کے webinarمیں شرکت کریں گے اس webinarمیں دنیا بھر کے ماہر نفسیات اور ماہر تعلیمات بھی شرکت کریں گے اس بین الاقوامی سطح کے webinar کا انعقاد pan hellenic medical association، فیکلٹی آف میڈیسن، اسکول آف ہئلتھ سائنس اور medical school of aristotle university of thessaloniki یونان نے world pyshchiatric assiciation کے تعاون سے کیا ہے ڈاکٹر عبدالماجد واحد کشمیری ہے جو اس webinarمیں شرکت کریں گے ان کا موضوع رہے گا stigma death and grief amid covid 19 experience from kashmir. خبر اردو سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالماجد نے کہا کہ یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ مجھے اس سطح کی انٹرنیشنل کانفرنس میں اپنے خیالات رکھنے کا موقعہ ملے گا جس میں دنیا بھر کی مشہور شخصیات اور ماہرین حصہ لیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں