شیعہ رہنما آغا سید حسن کورونا پازیٹیو

صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں داخل ،حالت مستحکم
خبراردو:-

سرینگر: سینئر حریت لیڈر اور انجمن شرعی شعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے جسکے بعد اُنہیں شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آد میڈیکل سائنس صورہ سرینگر منتقل کیا گیا ۔

کشمیر نیوز سروس کو ذرایع سے معلوم ہوا ہے کہ آغا سید حسن کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور16اور17جولائی کی درمیانی رات کو اُنکی طبیعت زیادہ بگڑ گئی ،جسکے بعد اُنہیں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا ۔ اسپتال ذرایع سے معلوم ہوا ہے کہ آغا سید کا کو رونا ٹیسٹ کیا گیا جسکی رپورٹ مثبت آئی اور اُنہیں مخصوص وارڈ میں داخل کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی لیڈر کی حالت مستحکم ہے ۔ ذراءع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل آغا سید حسن کے فر زند آغا منتظرکی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ آغا منتظر نوگام کے ایک طبی مرکز میں زیر علاج ہیں اور اُنکی حالت بھی مستحکم ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں