اننت ناگ، بڈگام اور ترال میں دلدوز حادثات،2افراد جاں بحق، 2شدید زخمی ہسپتال میں زیر علاج

خبراردو:-
سرینگر:کشمیر وادی میں 3لگ الگ مختلف قسم کے حادثات میں ایک ٹریکٹر ڈارئیور سمیت 2افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ایک طالب علم سمیت3 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس حوالے سے الگ الگ کیس درج کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔

کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ علاقے میں ایک ٹریکٹر الٹ گیا ہے جس دورران ٹریکٹر دائیور بنری طرح زخمی ہوا ہے ۔ اس دوران اگرچہ یہاں مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمی ڈارائیور کو فوری طور ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ بعد میں یہان زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے ۔

پولیس ذرایع نے بتایا یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر دارئیور کے قابو سے باہر ہو ا اور پلٹ گیا ۔ پولیس نے جاں بحق ڈارئیور کی شناخت رءوف احمد بٹ ولد عبدالرزاق بٹ ساکن کنڈی وارا اننت ناگ کے طور کی ہے ۔ ادھروسطی ضلع بڈگام کے ورسن گام علاقے میں اُس وقت افسوسناک واقعہ پیش آیا جب یہاں زیر تعمیرگیراج کی سلیب گر گئی جسکی زد میں باپ ۔ بیٹا آگیا ۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں 17سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔

ورسن گام بڈگام علاقے میں ایک زیر تعمیر گیراج کی سلیب گر نے کے نتیجے میں دلخراش واقعہ پیش آیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ گاءوں میں سنیچر کو گیراج کی سلیب گرنے کے نتیجے میں 50سالہ عبدالحمید بٹ اور اس کا 17سالہ بیٹا اعجاز حمید شدید زخمی ہوئے ۔ دونوں زخمیوں کو ضلع اسپتال بڈگام پہنچایا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے اعجاز کو مردہ قرار دیا جبکہ اس کا والد اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔ اس دوران جوں ہی17سالہ نوجوان کی میت آبائی گاءوں پہنچائی گئی ،تو وہاں کہرام اور صف ماتم بچھ گئی ۔ بعد ازاں اُسے پرنم آنکھوں کیساتھ آبائی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا ۔

اس دوران سنیچر کے روز کہلیل سے ترال کی طرف آ رہا ایک نوجوان مشہور احمد شاہ لد محمد اشرف شاہ ساکن کہلیل ترال اپنے موٹر سائیکل پر کہیں جا رہا تھا جس دوران نا معلوم گاڑی نے مزکورہ سیکوٹر سوار کو ٹکر مار دی ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا ہے جس کو پہلے ایس ڈی ایچ ترال اور بعد میں جہاں سے داکٹروں سے اسے سرینگر منتقل کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں