ایل او سی پر پاکستانی زیر انتظام کشمیر کا شہری گرفتار

کنٹرول لائن عبور کرنے کی کوشش پر پوچھ تاچھ جاری
خبراردو:-

سرینگر:جموں کشمیر کے ضلع راجوری میں نوشیرا سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہندستانی فوج پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کر کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مزکورہ شہری کو مشکوک حالت میں دیکھنے کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے ۔

کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابقجموں کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشیرا سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پرہندوستانی فوج نے پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔

سرکاری ذرایع نے بتایا کہ نوشیرا سیکٹر میں جمعہ کی رات فوجی اہلکاروں نے ایک شخص کو مشکوک حالت میں ایل او سی کی طرف آتے ہوئے دیکھا اور جوں ہی اس نے دراندازی کرنے کی کوشش کی تو اس کو دھر لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ شخص کی پوچھ گچھ کی جارہی کہ آیا اس نے دراندازی کرنے کی کوشش کیوں کی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں