https://www.facebook.com/Khabarurdu/videos/3410549935635358/?t=104
شیر کشمیر اسٹیڈیم باںڈی پورہ میں آج کئ ایسوشن پر مشتمل جوائنٹ اسپورٹس ایسوشن نے پریس کانفرنس دی. جس میں ضلع سے تعلق رکھنے والی کئ ایسویشن کے زعماء شریک تھے.
واضح رہے کہ پچھلے سال جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل نے شیر کشمیر اسپورٹس اسٹیڈیم کو ”اسنتھٹک ٹریک اینڈ فیلڈ ”میں تبدیل کرنے کو منظوری دے دی. اس سلسلے میں پچھلے سال اگست کی یکم تاریخ کو ایک فاونڈیشن اسٹون بھی چسپاں کی گئی. تاہم ضلع سے تعلق رکھنے والی کئ کرکٹ اور فٹبال ایسویسی ایشنز نے اس کی کافی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کے سب سے مقبول کھیل کرکٹ اور فٹبال اس اسٹیڈیم سے بے دخل ہوجائیں گے. انہونےکہا چونکہ ضلع میں ان کھیلوں کے لئے واحد یہی ایک بہتراسٹیڈیم مہیا ہے. اور اس اقدام سے ان کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کی سرگرمی پر بہت اثر پڑے گا. بعد میں کرکٹ اور فٹبال ایسوسی ایشنز نے عدالت کا رخ کیا. جہاں یہ مسئلہ ہنوز زیر غور ہے.
تاہم ٹریک اینڈ فیلڈ بنائے جانے کے حق میں ایسوشنز کے اجتما ع نے آج ایک پریس کانفرنس کرکے دیگر ایسوشنز سےاپیل کی کہ اس مسلئے کو باہمی اتفاق رائے سے سلجھا کر حل کیا جاسکتا ہے. انہوں نے کرکٹ اور فٹبال کے لئے بہتر اسٹیڈیم کی کئ تجاویز سامنے رکھیں. ان کا کہنا ہے کہ اگر بہت جلد باہمی اتفاق رائے سے اس مسلئے کو نہ سلجھایا گیا. تو پھر ”اسنتھٹک ٹریک ایند فیلڈ ”کے لئے مخصوص کروڈوں روپے کی رقومات سرکار کو مجبوراً کہیں اور منتقل کرنی پڑیں گیں