بانڈی پورہ کی مہلوک خاتون کے رشتہ داروں کا احتجاج

انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور کرنے والے افراد کی گرفتاری کا مطالبہ
خبراردو:-

سرینگر:شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں سسرال میں خود سوزی کرنے والی ایک خاتون کے رشتہ داروں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خاتون کو انتہائی اقدام اٹھانے والوں کو گرفتار کر کے قانونی سزا دی جائے ۔

کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے بانڈری پورہ کے آیت مولہ نامی گاءوں سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے گزشتہ روز خود سوزی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے ۔ اس دوران اتوار کے روز اپنے شوہر کے گھر میں خود کو آگ لگانے والی خاتون کے لواحقین نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

احتجاج کرنے والے لوگوں کا کہنا تھاکہ جاں بحق عورت انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیاگیا ہے اس لئے جن لوگوں نے انہیں انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے انہیں فوری طور پر گرفتار کر کے قانونی سزا دی جائے ۔ خیال رہے مزکورہ خاتون کی شادی مبارک احمد بٹ ساکن چھٹی بانڈی و کی ساتھ شادی انجام دی گئی تھی،جس نے حال ہی میں خود کو آگ لگا کربری طرح زخمی ہوئی تھی جس جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی، ۔

جاں بحق خاتون کے لواحقین اور لواحقین نے سڑک پر نکل کر،ہ میں انصاف چاہے،ملزم کو گرفتار کروں کے نعرے لگا کران کے کے سسرال والوں کو سزا دینے کا مطالبہ کر رہے تھے جنہوں نے انکی بیٹی کی زندگی کا خاتمہ کیا ہے ۔ جاں بحق خاتون کے رشتہ داروں نے بتایا انی کی بیٹی کو سسرال والوں کی جانب سے اذیت دی جا رہی تھی ۔ احتجاج کے دوران ایس کے اسٹیڈیم بانڈی پورہ کے نذدیک سڑک پر دھرنا دیا تھا ۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ واقعے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائے گی اور ملوثین کو قانون کے مطابق سز دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں