مسلسل خشک سالی کا نتیجہ ، جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں کی طرف رخ

ٹنگمرگ میں ریچھ کے حملے میں خاتون سمیت 2 زخمی
خبراردو:-

سرینگر:شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ کے مضافاتی گاؤں میں ریچھ کے حملے میں ایک خاتون سمیت2افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

خیال رہے مسلسل خشک سالی کے نتیجے میں جنگلی جانور پینے کا پانی اور غذا کی تلاش میں انسانی بستیوں کا رخ کر رہے ہیں جس دوران گزشتہ کئی روز کے دوران متعدد افراد کو چیر پھاڑ کیا گیا ۔

کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ کے ایک مضافاتی دیہات کلواراہاری وتھنو نامی گاؤں میں سوموار کے صبح ریچھ نے حملہ کرکے ایک خاتون سمیت دو افراد کو زخمی کردیا ۔

مقامی لوگوں نے بتایا گاؤں میں سوموار کو اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک ریچھ نے حملہ کرکے دو شہریوں کو شدید زخمی کردیا ۔ اس دوران دونوں زخمی افراد کو علاج و معالجہ کیلئے سب ضلع اسپتال ٹنگمرگ پہنچایا گیا ۔

ہسپتال ذرایع نے زخمی ہونے والوں کی شناخت شمیمہ بانو اور محمد اکبر ماگرے کے طورہوئی ہے ۔ خیال رہے گزشتہ کئی روز سے مسلسل خشک سالی کے نتیجے میں ندی نالوں حتی ٰ کی جنگلاتی علاقوں میں پانی سوکھ گیا ہے جبکہ غذائی اجناس بھی ختم ہوا ہے جس کے بعد اب جنگلی جانوروں نے انسانی بستیوں کی طرف رخ کرنا شروع کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں