لوگوں کو جھلسادینی والی گرمی سے نجات مل گیا،سطح آب میں اضافہ
خبراردو:-
سرینگر:ٹنل کے آر پار مسلسل سخت گرمی کے دوران لوگوں کی دعائیں قبول ہوئی ،جس دوران رحمت باراں سے لوگوں کو جھلسا دینے والی گرمی سے نجات مل گیا ۔ اس دوران ندی نالوں میں کئی ماہ بعد دوبارہ پانی کی سطح میں اجافہ ہوا ،جس پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔
اس دوران محکمہ موسمیات نے بتایا منگل کی شام تک کئی مقامات پر ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق محکمہ موسمیات کے پیش گوئی کے عین مطابق سوموار کی شام سے پوری وادی کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے ،جو منگل کے صبح تک بیشتر علاقوں میں جاری رہا ہے ۔
اس دوران گزشتہ کئی ماہ سے جاری سخت گرمی کے باعث وادی کشمیر میں ندی نالے سوکھ گئے تھے جس کے باعث جگہ جگہ پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوئی تھی ،جس کے نتیجے میں وادی کے اطراف و اکناف میں لوگ سڑکوں نکل کر احتجاج کر رہے ۔
جہاں ایک طرف سخت خشک سالی کے باعث پینے کے پانی کی قلت پیدا ہونے علاوہ ہزاروں کنال اراضی پھیلی مختلف قسم کی فصل بھی مکمل طور تباہ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں کسان طبقہ مایوسی کا شکار ہوا تھا ۔
سوموار کی شام سے وادی کے ساتھ ساتھ ٹنل کے اس پار بھی متعدد مقامات پر بارشیں ہوئی ہیں جو منگل کے صبح تقرباً5بجے تک جاری رہی ہے جس کے نتیجے میں پوری وادی میں گرمی کی شدت میں کمی کے ساتھ ساتھ اکثر ندی نالوں ،چشموں اور آب گاہوں میں سطح آب میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اہل وادی نے راحت کی سانس لی ہے جبکہ کسانوں کی مایوسی خوشی میں تبدیل ہوئی ۔
کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپوارہ،بانڈی پورہ ،بارہمولہ ،پلوامہ شوپیان ،اننت ناگ علاقوں میں کم یا زیادہ بارشیں ہونے سے لوں نے راحت کی سانس لی ہے جبکہ مزکورہ اضلاع کے پہاڑیہ علاقوں میں منگل کو دن بھر وقفے وقفے سے بارشیں جاری تھی ۔ ادھر ٹنل کے اس پار بھی بارشوں کے بعد لوگوں نے گرمی سے راحت پائی ہے ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی ماہ کی مسلسل خشکسالی کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے نتیجے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کسان سخت پریشانیوں میں مبتلا تھے، ۔