مختلف اقسام کے اعلیٰ نمونے بناکر لوگوں کو حیران کردیا
خبراردو:-
سرینگر:شمالی کشمیر کے سب ضلع ہندوارہ کے کرالہ گنڈعلاقے سے تعلق رکھنے والے کم عمر طالب علم نے ذہانت کی مثال قائم کرتے ہوئے ایسے چیزیں تیار جنہیں دیکھ کر انسان دھنگ رہ جا تا ہے ۔ مذکورہ ہونہار طالب علم نے بار بار اپنی قابلیت اور ہنرکامظاہرہ کرکے گاؤں اور ریاست میں نام کمانے کے لئے قدم اٹھایا ہے ۔
کے این ایس کے مطابق کرالہ گنڈ قاضی آباد میں ایک ہونہار اور غریب طالب علم شاکر نذیر گنائی والدنذیر احمد گنائی نے اپنے ہنر اور قابلیت کا مظاہرہ کرکے درجنوں ایسے مصنوعی چیزیں نہایت کم قیمت پر تیار کئے ہیں ۔
مذکورہ ہونہار طالب علم مزدوری کرکے ایسے منفرد نمونے تیار کرتا ہے جو دیکھنے اور دل لبھانے والے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ طالب علم ایسے آلات اور مشینری بنانے کے لئے لکڑی ، پلاسٹک اور ٹین کے ٹکڑوں اور دیگر طرح کے ناقابل استعمال چیزوں کو اکھٹاکر کے ایک نہایت دلفریب اور خوبصورت مشینری تیار کرتا ہے جو انسانی روزمرہ زندگی میں کام آتے ہیں ۔
مقامی لوگوں نے مذکورہ طالب علم کی اس خوبصورت کوشش کو خوب سراہا ہے چونکہ مذکورہ طالب علم بہت ذہین اور قابل ہے لیکن نہایت بدقسمتی ہے کہ مذکورہ طالب علم ایک غریب اور پسماندہ گھر سے تعلق رکھتاہے ۔
مذکورہ طالب علم کے مدد کرنے کے لئے ہرطرف عوام فکرمند ہے ۔ مذکورہ طالب علم کا کہنا ہے کہ اگرچہ محکمہ تعلیم ایسے ہنر مند طالب علموں کو اعلیٰ سطح تک پہنچانے کے بلند بانگ دعوے کررہے ہیں تاہم ابھی تک آج تک اس ہونہار طالب علم کے لئے کسی قسم کی پہل نہیں کی ہے ۔
اگرچہ کوئی سرکاری یا غیر سرکاری تنظیم اس ہونہار طالب علم کے ساتھ رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو دےئے گئے ان فون نمبرات6005328983,9541624985 پر رابطہ کرسکتے ہیں تاکہ اس طالب علم کو بھی حوصلہ افزائی مل سکے ۔
معلوم ہوا ہے کہ اس ہونہار اور ذہین طالب علم میں ایسی صلاحتیں موجود ہے لیکن گھریلومالی حالت کی وجہ سے ان کی غریبی کی وجہ سے یہ طالب علم اپنی اس صلاحیت کو نکھارنے میں متاثر ہوجاتا ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے ہنررکھنے والے نوجوان طالب علموں کی مدد کر کے اس کے اس صلاحیت کو ضائع ہونے سے بچایا جائے کیونکہ سرکار کی مدد سے ہی یہ غریب اور ہونہار طالب علم اپنی اس قابلیت اور صلاحیت پر زور لگاکر اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے اور اپنے مستقبل کو روشن کرسکے جس سے وہ اپنی ریاست اور اپنے علاقے کا نام روشن کرے گا ۔
تاہم اگرچہ اس ہونہار اور صلاحیت یافتہ طالب علم کی طرف دھیان دیاجائے جس کا اس کاخواب پورا ہوگا ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری سطح پر مذکورہ طالب علم کی پڑھائی پر دھیان دیا جائے تو آئندہ وقت میں مذکورہ طالب علم بڑے بڑے کارناموں سے اپنا اور ریاست کا نام روش کرے گا ۔