کووڈ ۔ 19گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی:اونتی پورہ میں ماسک نہ پہننے پر38 افراد پر جرمانہ عائد

خبراردو:-

سرینگر:اونتی پورہ پولیس نے ریاستی انتظامہ کی جانب سے کووڈ ۔ 19 کے پیش نظر ماسک نہ پہنے پر38 افراد کو حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افراد سے19ہزار روپئے جرمانے کے طور پر وصول کئے ۔

اونتی پورہ پولیس نے ماسک نہ پہنے پر 38 افراد پر جرمانہ عائید کیا، جنہوں نے ریاستی انتظامہ کی جانب سے حکم کی خلاف ورزی کی ہے ۔

اسی طرح خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے پولیس نے19ہزار روپئے جرمانے کے طور پر وصول کئے ۔ پولیس کی جانب سے عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے وہ اس وبائی بیماری کووڈ ۔ 19 کے پیش نظر ریاستی انتظامہ کی جانب سے وقتاََ فوقتاَ جاری کردہ حکم نامے کی خلاف ورزی نہ کریں خاص کر سماجی دوریاں اور ماسک پہننے میں کوئی لاطُل لائے نہ کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائےگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں