سرینگر // وادی میں منگل کو دوسرے روز بھی شدید گرمی سے لوگوں کا حال بے حال ہو گیا اوردرجہ حرارت 34.3ڈگری سلسیش تک جا پہنچا ۔یہ رواں موسم گرمامیں آج تک دن کاسب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔ اس سے ایک روز قبل سوموار کو سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.4ڈگری تھا اور منگل کو اس میں 2.3ڈگری کا اضافہ ہوا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت33اور34ڈگری کے آس پاس ہی رہ سکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سرینگر میں منگل کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.3ڈگری جبکہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 18.6ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔ قاضی گنڈ میںدن کا 33.4ڈگری اور رات کا 16.0ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔پہلگام میں دن کا29.4ڈگری اور رات کا 9.4ڈگری س۔ گلمرگ میں دن کا 25.0اور رات کا 13.0ڈگری تھا ۔ کپوارہ میں دن کا 34.0اور کم سے کم 15.6ڈگری پہنچ گیا ۔کوکرناگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.0ڈگری اور کم سے کم 16.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ادھر جموں میں جھلسا دینے والی گرمی کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی محصور ہیں جہاں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.4ڈگری تک پہنچ گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے کچھ روز تک وادی میں موسم خشک رہے گا








