سوپور ، 12 جون: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں مرکزی چوک سوپور میں ہفتے کے روز پولیس پارٹی پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے بعد دو پولیس اہلکار اور دو عام شہری ہلاک، جبکہ اور دو پولیس اہلکاروں سمیت تین دیگر ہملے میں زخمی ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوپور میں آج مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کے بعد چار پولیس اہلکاروں اور تین عام شہریوں سمیت کم از کم 7 افراد زخمی ہوئے۔
انھوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو علاج کے لئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر دو پولیس اہلکار اور دو عام شہری ہلاک ہوگئے۔
عہدیداروں کے ذرائع نے بتایا کہ تین دیگر افراد کی حالت تشویشناک ہے جن میں دو پولیس اہلکار اور ایک شہری شامل ہیں اور ان کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔








