رفیع آباد روڈ حادثے میں دو افراد ہلاک ؛ ایک زخمی

بارہمولہ ضلع کے رفیع آباد علاقے کے ترک پور میں جمعرات کو موٹرسائیکل اور ٹپر کے درمیان ٹکر ہونے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
کے این او سے بات کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ تانگ پور میں موٹرسائیکل سوارسمیت دو افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پہنچنے پر دو افراد کو مردہ قرار دیا گیا۔

عہدیدار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کو حرکت میں لایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں