دہلی جموں و کشمیر کے مذاکرات: بی جے پی کے جے اینڈ کے یونٹ نے شرکت کا کیا اعلان

منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جموں و کشمیر یونٹ نے نئی دہلی میں 24 جون کو ہونے والی آل پارٹی اجلاس میں اپنی شرکت کا اعلان کیا۔

24 جون کو نئی دہلی میں ہونے والی کل جماعتی میٹنگ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ہوگی۔

نیوز ایجنسی (کے این او) کے مطابق بی جے پی کے جے اینڈ کے چیف رویندر رائنا نے جموں میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ “میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ اس میٹنگ میں حصہ لوں گا اور امید ہے کہ مدعو کیے گئے تمام لوگ بھی شرکت کریں گے۔ “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں