ضلع سانبہ میں تین مختلف مقامات پر ڈرون دیکھے گئ

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع سانبہ میں گذشتہ رات تین مختلف مقامات پر ایک بار پھر فضا میں ڈرون گردش کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
ایس ایس پی سانبہ راجیش شرما نے جمعہ کے روز بتایا کہ ضلع سانبہ میں گذشتہ رات تین مختلف مقامات پر مشکوک چیزوں کو فضا میں گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا جو غالباً ڈرون تھے۔
انہوں نے کہا کہ بری برہمنہ میں فوجی کیمپ کے نزدیک ایک ڈورن دیکھا گیا، سانڈی گاو¿ں میں آئی ٹی بی پی کیمپ کے نزدیک دوسرے اور تیسرے ڈرون کو چلاریان گاو¿ں میں دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں