سری نگر میں جے کے پی ایم کے رہنما کی رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔

ذرئع نے بتایا کہ اتوار کی رات نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر کے پادشاہی باغ علاقے میں جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے رہنما کے گھر کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کی۔

ذرائع نے کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے پادشاہی باغ کے محمد شفیع راتھر کے بیٹے عمر شفیع راتھر کے گھر کے مرکزی دروازے پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر پر موجود تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمر نے متعلقہ تھانے کو اطلاع دی اور پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر ان کی رہائش گاہ پر پہنچی۔ “معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں