جموں و کشمیر میں مسلسل دوسری دن بھی کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ منگل کو 14دنوں کے بعد جموں صوبے میں3افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 3افراد فوت ہوگئے ۔اس سے قبل 20جولائی کو جموں صو بے میں وائرس سے 5افراد فوت ہوئے تھے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4384ہوگئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 57ہزار228 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12مسافروں سمیت 140افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائر سے مزید 140افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 70جموں جبکہ 70کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 70افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 70متاثرین میں سرینگر میں 21،بارہمولہ میں 7،بڈگام میں 5، پلوامہ میں 4،کپوارہ میں15، اننت ناگ میں 2،بانڈی پورہ میں 4،گاندربل میں 9،کولگام میں 2جبکہ شوپیان میں ایک متاثر ہوا ہے۔ کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کسی کی ومت واقع نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2237بنہ ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں پچھلے 12گھنٹوں کے دوان 70افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 12بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 58افراد مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 70متاثرین میں جموں میں 11، ادھمپور میں 3، راجوری میں 19، ڈوڈہ میں 15،کٹھوعہ میں 1،سانبہ میں 0،کشتواڑ میں 2، پونچھ میں 2، رام بن میں 5، اور ریاسی میں 12افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 21ہزار947تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں صوبے میں 14دنوں کے بعد 3افراد کورونا وائر سے فوت ہوئے ہیں۔مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں ایک، جی ایم سی ڈوڈہ میں ایک اور جی ایم سی راجوری میں ایک فوت ہوا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2147ہوگئی ہے۔
