شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں این آئی اے کے تازہ چھاپے، باپ بیٹا گرفتار

جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کے روز شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے چھٹی بانڈے گاو¿ں میں دو افراد کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے۔
سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی کے این او نے بتایا کہ این آئی اے نے پولیس ٹیم کے ساتھ مزمل احمد بٹ ولد غلام حسن بٹ اور وقار احمد لون ولد غلام محمد لون کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مارا۔
حکام نے بتایا کہ مزمل اور اس کے والد کو این آئی اے نے گرفتار کرلیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وقار پہلے ہی ایف آئی آر نمبر 30برائے 2020 کے تحت حراست میں ہے۔
حکام کے مطابق وقار پر آئی ایس جے کے کیلئے بالائے زمین کارکن ہونے کا الزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں