شمالی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ میں واقع لوکی پورہ گاوں میں بدھ کو ایک بزرگ ذہنی طورمعذور شخص کی لاش دریائے پہرو سے بر آمد کی گئی۔ مذکورہ شخص ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہوا تھا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس نے عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ بنپورہ لنگیٹ ہندوارہ کے رہائشی 75 سالہ غلام احمد میر عرف عمہ درویش کی لاش آج صبح دریا سے نکالی گئی۔
حکام نے بتایا کہ میر تقریبا ایک ہفتے سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاش کو طبی معائنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندوارہ لے جایا گیا ہے۔
