جموں و کشمیر کے 15اضلاع میں کورونا مخالف ٹیکہ کا پہلا ڈوزمقررزمروں میں 100فیصد لوگوں کو لگایا گیا ہے جبکہ دیگر5اضلاع میں 95فیصد سے زیادہ ٹیکہ کاری ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کشمیر میں اننت ناگ، کولگام ، شوپیان، پلوامہ، بڈگام، بارہمولہ، بانڈی پورہ اور گاندربل میں 18سال سے زیادہ عمرہ کے لوگوں کی 100فیصد لوگوں کو ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا ہے۔ اننت ناگ میں 451545،کولگام میں 260120،شوپیان میں155354،پلوامہ میں307991،بڈگام میں591917، بارہمولہ میں 513665،،بانڈی پورہ میں 183899،گاندربل میں 174003 جبکہ کپوارہ اور سرینگر میں 97فیصد سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا ہے۔ کپوارہ میں 409388 جبکہ سرینگر میں 591917افراد کو ویکسین دیا گیا ہے۔ جموں صوبے کے 10اضلاع میں سے 7میں 100فیصد لوگوں کو کورونا مخالف ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 95فیصد سے زیادہ لوگوں کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا ہے۔ جموں میں9974469، راجوری میں 361067،کٹھوعہ میں372244،پونچھ میں 282583،رام بن میں 205636،کشتواڑ میں 131262اور سانبہ میں247488جبکہ جموں صوبے کے 3اضلاع میں 95فیصد سے زیادہ لوگوں کو کورونا مخالف ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا ہے جن میں ادھمپور میں 372168،ڈوڈہ میں 229705،اور ریاسی میں 211562کو کورونا مخالف ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا ہے۔
