جموں و کشمیر کے ہر ضلع میں ڈایالیسز سینٹر قائم

جموں و کشمیر کے 20اضلاع میں وزیراعظم قومی ڈایالیسز پروگرام کے تحت قائم کئے گئے تمام ڈایالیسز سینٹروںنے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ قومی پروگرام کے تحت جموں و کشمیر میں قائم کئے گئے 20سینٹروں میں 125مشینیں نصب کی گئی ہیں جبکہ ان سینٹروں میں ابتک 35ہزار سے زائد مریضوں کا ڈائلیسز کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری تل ڈلو نے بتایا کہ وزیر اعظم قومی ڈائلیسز پروگرام کے تحت قائم کئے گئے ان سینٹروں کو نیشنل ہیلتھ مشن نے قائم کیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ قومی ڈائلیسزمشن کے تحت جموں صوبے میںگاندھی نگر اسپتال جموں، ضلع اسپتال پونچھ، ضلع اسپتال ادھمپور، ضلع اسپتال کشتواڑ، ضلع اسپتال رام بن، ضلع اسپتال ریاسی، ضلع اسپتال سانبہ میں ڈایالیسز مرکزقائم کئے گئے ہیں جبکہ کشمیر وادی میں ضلع اسپتال بڈگام ، ضلع اسپتال پلوامہ، ضلع اسپتال گاندربل، ضلع اسپتال شوپیان، ضلع اسپتال کولگام ، ضلع اسپتال بانڈی پورہ،جواہر لال نہرو میموریل اسپتال رعناواری، ایس ڈی ایچ کپوارہ اور مختلف میڈیکل کالجوں جن میں بارہمولہ، اننت ناگ، ڈوڈہ ، راجوری اور کٹھوعہ شامل ہے،میں ڈایالیسزمرکز قائم کئے گئے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ میشن کے تحت خطہ افلاس سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے مریضوں کا مفت ڈائیلیسز کیا جاتا ہے جبکہ خطہ افلاس کے اوپر زندگی گزر بسر کرنے والے مریضوں کیلئے صرف 950روپے بطور فیس وصول کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکار تمام مریضوں کو متعلقہ علاقوں میں بہتر طبی سہو لیات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔انہوں نے کہا کہ دوردراز علاقوں میں ڈایالیسز سہولیات موجود نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو کافی سفر کربنا پڑتا تھا۔ نیشنل ہیلتھ میشن کے میشن ڈائریکٹر یاسین چودھری نے بتایا کہ پروگرام کے تحت ہر اسپتال کو ضرورت کے مطابق 5سے 8ڈائلیسز مشینیں فراہم کی گئی ہیں اور ابتک جموں و کشمیر میں 125ڈائلیسز مشینیں نصب کی گئی ہیں۔ یاسین چودھری نے بتایا کہ 62مشینیں وزارت صحت و خاندانی بہبود،40عالمی بینک جبکہ دیگر 22نیشنل ہیلتھ میشن نے فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتک قومی ڈائلیسز پروگرام کے تحت شروع کئے گئے سینٹروں میں35ہزار مریضوں کا ڈائلیسز کیا گیا ہے جبکہ 952انہتائی علیل مریض بھی ان سینٹروں میں رجسٹر کئے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں