40جنگجو قومی دھارے میں واپس :دلباغ سنگھ

جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے کے دوران 40کشمیری جنگجوئوں کو قومی دھارے میں واپس لایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے کئی جنگجو ایسے ہیں جنہیں ’لائیو‘مسلح جھڑپوں کے دوران واپس لایا گیا ہے ۔پولیس سربراہ نے بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا،’’جنگجوئوں کا سپورٹ سٹرکچر ابھی بھی سرگرم ہے ۔ سپورٹ سٹرکچر میں علیحدگی پسند عناصر بھی شامل ہیں‘‘۔انہوں نے کہا،’’مختلف ایجنسیوں کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال کر کے اشتعال انگیزی کا کام جاری ہے ۔ اس کے چلتے کچھ بچے گمراہ ہو کر شمولیت کر لیتے ہیں‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا،’’ہماری کوشش رہتی ہے کہ ایسے نوجوانوں کو شمولیت اختیار کرنے کے بعد بھی واپسی کا موقع دیا جائے ۔ 40 نوجوانوں کو واپس لایا گیا ہے ۔ ان میں سے کئی کو لائیو مسلح جھڑپوں کے دوران ہی واپس لایا گیا ہے‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں