سانبہ کے سرحدی علاقوں میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن

سکیورٹی فورسز نے یوم آزادی سے قبل ضلع سانبہ کے سرحدی علاقوں میںبین الاقوامی سرحد کے قریب علاقوں میں مشتبہ ڈرون سرگرمیوں کے درمیان بڑے پیمانے پر تلاشی اور کومبنگ آپریشن شروع کیا ۔پولیس نے بتایا کہ انہوں نے سرحدی دیہات میں فوج ، بارڈر سیکورٹی فورس ، سی آر پی ایف ، سی آئی ایس ایف اور سپیشل آپریشن گروپ (سانبہ) اور و لیج ڈیفنس کمیٹیوں (وی ڈی سی) کے جوانوں کے ساتھ مل کر تلاشی اور کومبنگ آپریشن شروع کیا۔پولیس نے بتایا کہ سرحدی علاقوں میںدیگر سکیورٹی ایجنسیوں کی مدد سے نگرانی بڑھا دی گئی خاص طور پر علاقے میں ڈرون سرگرمیوں کے تناظر میں۔پولیس نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی چار ٹیموں نے رام گڑھ سیکٹر کے نند پور میں گھگوال سیکٹر کے لالہ چک ، راج پورہ تک کے تمام سرحدی علاقے کا احاطہ کیا۔دریں اثنا ، سیکورٹی فورسز نے سرحدی پٹی کی سڑک پر چیکنگ پوائنٹس میں اپنی موجودگی بھی بڑھا دی ہے۔تلاشی اور کومبنگ آپریشن کے دوران سرحدی علاقوں کے مقامی لوگوں کو کسی بھی مشکوک افراد کی نقل و حرکت کے بارے میں بھی حساس کیا گیا اور ان پر زور دیا گیا کہ وہ فوری طور پر اپنی مقامی پولیس کو مطلع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں