شوپیاں میں دوشیزہ پر تیز آب حملہ

سرینگر / خبر اردو / جنوبی ضلع شوپیاں کے کرالہ چیک گاؤں میں نامعلوم افراد نے دوشیزہ پر تیز آب پھینکا جس کے نتیجے میں وہ جھلس گئی اور اُس کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کے متعلق کیس درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔

ذرایع کے مطابق شوپیاں کے کرالہ چیک گاؤں میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم افراد نے دوشیزہ پر تیز آب پھینکا جس وجہ سے وہ جھلس گئی چنانچہ آس پاس موجود لوگوں نے دوشیزہ کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جہاں سے اُس کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر صدر اسپتال سرینگر روانہ کیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ دوشیزہ کا دائیں کندھا جھلس گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں