نا معلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ایک اور شھری مارا گیا

سرینگر ، خبر اردو ،
شام دیر گئے نامعلوم بندوق برداروں نے شاہ گنڈ حاجن بانڈی پورہ میں سومو اسٹینڈ کے صدر محمد شفیع پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اگر چہ اُس کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ شام دیر گئے شاہ گنڈ حاجن بانڈی پورہ میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے سومو اسٹینڈ کے صدر محمد شفیع پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُس کی موت واقع ہوئی ہے۔

بلاک میڈیکل آفیسر حاجن اعجاز احمد نے بتایا کہ محمد شفیع عرف سونو کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔ ادھر پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں