پلوامہ میں 250 سیب کی پیٹیاں چوروں نے اُڑالیں

سرینگر //سی این ایس / پلوامہ میں چوری کی ایک واردات میں 250پیٹیاں سیب اڑا لی ہیں۔ جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں میوہ باغات میں چوری کی ان وارداتوں میں اضافہ سے باغ مالکان اور زمینداروں میں تشویش کا ماحول ہے۔

سی این ایس کے مطابق اتوار اورپیر کی درمیانی شب چوروں نے چوروں نے وچھ پورہ مرن پلوامہ میں ارشاد احمد شاہ ولد سید سیف الدین شاہ کی250 پیٹیاں سیب اڑا لیں جن کی مالیت تین لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔نمائند ے کے مطابق ارشاد احمد شاہ نے اپنے با غ میں موجود ایک شیڈ میں 250پیٹیاں سیب جمع کی تھیں تاکہ انہیں صبح گاڑی میں لوڈ کیاجائے

۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ صبح یہاں پہنچے تو وہ ششدر رہ گئے کہ یہاں ایک بھی ڈبہ موجود نہیں تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سال بھر کی کمائی چند لمحوں میں ختم ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس میں ایک شکایت درج کی گئی ہے۔

جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اس طرح کے کئی واقعات پیش آئے۔باغوں میں چونکہ چوری چکاری کے واقعات کرنا آسان ہو تااسی لیے چوروں کی توجہ باغوں کی جانب ہو گئی ہے۔

میوہ باغات میں چوری کی ان تازہ وارداتوں میں اضافہ سے باغ مالکان اور زمینداروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔انہوں نے پولیس سے اس سلسلے میں سخت کارروائی عمل میں لانے کامطالبہ کیا۔ پولیس لاکھوں روپے مالیت کی سیب کی چوری کے سلسلے میں بڑ ے پیمانے پر تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں