????????????????????????????????????
????????????????????????????????????
????????????????????????????????????

پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کا احتجاج، میر سمیت کئی کارکن حراست میں

سرینگر //سی این ایس / پولیس نے سینئر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر نے کے دوران کانگریس پارٹی کے صدر غلام احمد میر سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

سی این ایس کے مطابق سرینگر میں پردیش کانگریس کمیٹی صدر غلام محمد میر کی قیادت میں درجنوں کارکنان نے پارٹی ہیڈ کوارٹر پر پرینکا گاندھی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔ جس دوران پولیس نے کانگریس کے صدر غلام احمد میرسمیت کئی لیڈران و کارکنان کو حراست میں لے لیاہے۔

اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموں وکشمیر پردیش کانگریس پارٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ جب تک کسانوں کو انصاف نہیں ملے گا، قاتلوں کو سزا نہیں ملے گی اور پرینکا گاندھی کو رہا نہیں کیا جائے گا تب تک ملک بھر میں کانگریس کارکن سڑکوں پر رہیں گے۔

جی اے میر نے کہا کہ پر نیکا گاندھی کے خلاف پولیس کا ہتھکنڈہ قابل مذمت ہے اور یہ ریاست میں لاقانونیت کی عکاسی کرتا ہے۔ میر نے کہا کہ تمام کانگریس کارکن پارٹی ہیڈ کوارٹر میں جمع ہوئے ہیں تاکہ یہ پیغام دیں کہ وہ سب ملک کے کسانوں کے ساتھ یکجہتی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہمیں اپنے دفتر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے ہم یہاں اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح اتر پردیش حکومت نے کانگریس قائدین کو موقع پر جانے اور متاثرین کے اہل خانہ سے ملنے سے روکا اس سے یہ بات واضح ہے کہ حکومت اپنے گناہوں کو چھپا رہی ہے اور ہم ان کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تقریبا80 فی صد فیصد لوگ اپنی معاش کے لیے زراعت پر انحصار کرتے ہیں۔ کسان پریشان ہیں کہ اگر وہی نئے زرعی قوانین نافذ ہوئے تو وہ خودکشی کر لیں گے۔

مرکزی حکومت کو نئے زرعی قوانین کو واپس لینا چاہیے ورنہ کانگریس پارٹی کسانوں کی طرف سے لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح لکھم پور کھیری میں آٹھ کسانوں کو گاڑیوں سے کچل ڈالا گیا جس میں آٹھ کسان شہید ہوگئے یہ موجودہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں