مکھن لال بندرو کی ہلاکت کے خلاف اقبال پارک کے آس پاس علاقوں میں مکمل ہڑتال

سرینگر / خبر اردو / معروف میڈیکل سٹور مالک کی ہلاکت کے خلاف اقبال پارک اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں ہڑتال رہی۔

اس بیچ مکھن لال بندرو کی بٹہ مالو شمشان گھاٹ میں آخری رسومات ادا کی گئیں جس دوران متعدد سیاسی تنظیموں کے لیڈران بھی موجود رہے۔

نما یندے کے مطابق سیول لائنز کے اقبال پارک علاقے میں کل شام وادی کے مشہور میڈیکل سٹور بندرو میڈکیٹ کے مالک شری مکھن لال بندرو پر نامعلوم بندوق برداروں نے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اُس کی موت واقع ہوئی۔

بندرو کی ہلاکت کے خلاف اقبال پارک اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی جس دوران سبھی دکانیں بند ہونے کے ساتھ ساتھ ٹریفک بھی معطل رہا۔

نمائندے نے بتایا کہ بندرو کی ہلاکت کے خلاف شہر کے لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شخص نے ہمیشہ وادی کشمیر کے لوگوں کی خدمت کی ہے اور اُس سے بے دردی کے ساتھ ہلاک کرنا انسانیت کا قتل ہے۔

نمائندے نے بتایا کہ بندرو کو بٹہ مالو شمشان گھاٹ میں آخری رسومات ادا کی گئی جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کوملے۔ آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران متعدد سیاسی پارٹیوں کے رہنما بھی موجود رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں