میں ابھی بھی نیشنل کانفرنس سے وابستہ ہوں : دویندر رانا

سرینگر / خبر اردو / نیشنل کانفرنس سے علیحدہ ہونے کی افواہوں کے بیچ این سی کے صوبائی صدر نے واضح کیا ہے وہ اب بھی نیشنل کانفرنس کا حصہ ہے۔ذرایع کے مطابق سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران صوبائی صدر دوندر رانا نے کہاکہ وہ اب بھی نیشنل کانفرنس کا فعال لیڈر ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں عمر عبدا للہ اور فاروق عبدا للہ سے ملاقات کرنے کیلئے جموں سے سرینگر آیا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ فی الحال میں نیشنل کانفرنس کے ساتھ ہی ہوں۔مستقبل کے حوالے سے وہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مقررہ وقت پر آگاہ کریں گے۔

نمائندے نے بتایا کہ دوندر رانا بندرو کے اہلِ خانہ کے ساتھ تعزیت پُرسی کی خاطر جموں سے سرینگر آئے۔ واضح رہے کہ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دوندر رانا کی جانب سے نیشنل کانفرنس سے علیحدگی اختیار کرنے کی افواہیں گشت کر رہی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ دوندر رانا ہم خیال لیڈروں کے ساتھ مل کر ایک نئی پارٹی تشکیل دینے جارہے ہیں۔ اگر چہ گزشتہ کئی روز سے افواہیں گشت کررہی تھی کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں لیکن اب یہ کہا جارہا ہے کہ وہ سینئر لیڈران کے ساتھ مل کر جموں میں نئی پارٹی تشکیل دینا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں