سرینگر میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہو ئے شبا نہ تصادم میں جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔سی این ایس کے مطابق ایک سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ رات تقریباً ایک بجے کے قریب چھا نہ پورکے متھن علاقہ میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا ائع نے بتایا کہ علاقہ میں چھپے ہوئے۔
جنگجوؤں نے مشترکہ ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے بعد دونوں جانب سے مختصر گولی باری ہوئی۔ سیکیورٹی فورسز نے مذکورہ گاؤں جانے والے سبھی راستوں کو خار دار تار سے بند کر دیا تھا۔ انہوں نے بتایا سرچ آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا، تاہم جائے وقوع سے جنگجو رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد سرچ آپریشن ختم کر دیا گیا۔دریں اثناء اس سے قبل شہر کے نٹی پورا علاقے میں پولیس نے ایک تصادم کے دوران لشکر طیبہ کے عسکریت پسند کو ہلاک کیا تھا جبکہ دوسرا تصادم کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا