محبوبہ مفتی کے تعزیتی پرو گرام پر روک

انتظا میہ نے انہیں گھر سے باہر نہیں نکلنے کی اجازت نہیں دی
سرینگر: انتظامیہ نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو ہفتے کے روز اننت ناگ جانے کے تعزیتی پرو گرام پر روک لگاتے ہوئے انہیں گھر سے باہر نہیں نکلنے دیاگیا۔سی این ایس کے مطابق محبوبہ مفتی کو ہفتے کے روز ایک بار پھر یو ٹی انتظامیہ نے اپنے گھر سے باہر نہیں نکلنے دیا۔ان کا کہنا تھا ”کہ میں آج کوکر ناگ کے لارنو علاقے کے رہنے والے ہلاک شدہ پرویز احمد کے کمبے سے ملنے جا رہی تھی۔ تاہم مجھے گھر سے باہر نکلنے نہیں دیا گیا۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ پرویز کی ہلاکت سی آر پی ایف کی فائرنگ میں ہوئی تھی اور میں اْن کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرنے جا رہی تھی۔ لیکن مجھے یو ٹی انتظامیہ نے گھر سے باہر نکلنے نہیں دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں